• news

لیبیا: جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملہ‘ 2 محافظ ہلاک

بن غازی ، سیئول ( اے ایف پی) لیبیا کے شہر طرابلس مسلح افراد نے جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملہ کردیا، فائرنگ کے سبب2  محافظ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ مرنیوالے گارڈز لیبیا کے رہائشی تھے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے کہا حملہ آور کار سوار تھے۔ انکی شناخت نہیں ہوسکی، ادھر چینی نیوز ایجنسی نے عیسائی حکام کے حوالے سے بتایا حملہ آوروں کا تعلق داعش سے تھا۔ ترجمان نے مزید کہا سفارتخانہ کسی اور شہر منتقلی پر غور کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن