• news

چیئرمین نیب نے آج تمام ڈائریکٹر جنرلز اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرلز کا اجلاس بلا لیا

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے بعد چیئرمین نیب نے آج پیر کو ادارے کو تمام ڈائریکٹر جنرلز اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرلز کا اجلاس بلا لیا ہے۔ اجلاس میں نگرانی اور جانچ کا نظام بنا نے کے معاملات اور نیب کے کام کا طریقہ کا ر بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر ان کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن