تحریک انصاف بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز حکومت کو بھجوائے گی، تیاری شروع
لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف نے بجٹ2015/16کیلئے حکومت کو ٹیکس اصلاحات اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے تجاویز دینے کا فیصلہ چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر مر کزی سیکرٹری جنرل جہانگیر تر ین اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بجٹ 2015/16کیلئے بجٹ تجاویز کی تیاری شروع کر دی۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی حتمی منظور ی کے بعد باقاعدہ طور پر حکومت کو آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز دیں جائیں گی۔