بچوں کو ویکسین نہ پلانے والے والدین حکومتی مراعات سے محروم رہیں گے : آسٹریلوی وزیراعظم
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ بچوں کو ویکسین نہ پلانے وایل والدین حکومتی مراعات سے محروم رہیں گے ۔ اتوار کو یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نئی پالیسی شروع کر رہی ہے جس کے تحت خطرناک بیماریوں کا خاتمہ کرنے کیلئے بچوں کو ویکسین نہ پلانے والے والدین کو حکومتی مراعات سے محروم رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اس لئے وضع کی گئی ہے کیونکہ بعض والدین کا خیال ہے کہ ویکسین بچوں کیلئے خطرناک ہیں۔
وزیراعظم آسٹریلیا