• news

یو کرائن میں حملہ آوروں نے سوویت دور کے مجسمے توڑ ڈالے

کیف  (اے پی پی) یو کرائن میں حملہ آوروں نے سوویت دور کے مجسمے توڑ ڈالے۔یورپی میڈیا کے مطابق   نقاب پوش حملہ آوروں نے یوکرائن کے شہر خارکیف میں سوویت اشتراکی دور کے تین مجسمے توڑ ڈالے اور فرار ہو گئے ۔ اس سے قبل کییف حکومت کی جانب سے قرارداد منظور کی گئی تھی، جس میں سوویت دور کے نشانات کے خاتمے کا کہا گیا تھا ۔ روس مخالف مسلح گروپ  نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں نقاب پوش حملہ آوروں کے ہاتھوں ان مجسموں کی توڑ پھوڑ دکھائی ہے۔ خارکیف یوکرائن کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے اور یہ روسی سرحد سے صرف دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ خارکیف روس نواز باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے بھی زیادہ دور نہیں، جہاں گزشتہ ایک برس سے جاری علیحدگی پسندی کی مسلح تحریک میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن