اتوار بازاروں میں کئی سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے باہر‘ عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے: بلال یاسین
لاہور (خبر نگار+نیوز رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں اتوار بازاروں کی حالت زار کی خبروں پر حکومت بالآخر جاگ اٹھی اور صوبائی وزیر خوراک بلال یسین اور ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان کو اتوار بازاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دوبارہ سونپ دی گئی ڈی سی او لاہور نے گذشتہ روز شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا اور پھٹے ہوئے شامیانوں کا نوٹس لیا ۔ اتوار بازار میں آلو 12، پیاز35، ٹماٹر 35، لہسن دیسی92 ، لہسن چائنہ 130، ادرک انڈیا 96، ادرک چائینہ 152، کھیرا 22، کریلے60، ٹینڈیاں23، ٹینڈے دیسی132، مٹر 29 ، شملہ مرچ50، گھیاکدو50، بھنڈی120، مولی6، مونگرے52، بینگن44، پالک 25، لیموں چائینہ70، کچنار112، پھول گوبھی12، ساگ37، سبز مرچ فارمی65، سبز مرچ دیسی75، اروی80، میتھی33، شلجم9 ، گاجر24، حلوہ کدو13، مٹر سوات70، بند گوبھی15، گھیا توری 80روپے کلو ، شکر قندی41، تربوز30، کیلا درجن50، سیب میدانی94، سیب سفید140، انار بدانہ 270، کینواول125، کنیودوم62، مالٹا شکری134، مسمی درجن134، گریپ فروٹ فی عدد 29، پپیتا 115، سیب کالاکولو پاکستانی140، سیب کالاکولو ایرانی114، انار قندھاری222، مالٹا درجن 85، اسٹابری اول150 ،اسٹابری دوم 66، امرود50، خربوزہ اؤل45، خربوزہ دوم30، بیر50، چیکو82، کھجور120، لوکاٹ اول120، لوکاٹ دوم 88روپے کلو فروخت ہوئے۔ دریں اثناء صوبائی وزیرخوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ منظم اور فعال میکنزم کے تحت عوام کو مسلسل ریلیف دیا جارہا ہے ۔ شاد مان کے اتوار بازارکے دورہ کے دوران انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سستی ومعیاری اشیاء کی فراہمی اور سہولتوں کا بندوبست کیا جائے۔ دریں اثناء انسپکشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) امین اکبر چوپڑا کی سربراہی میں مختلف اتوار بازاروں میںغیر معیاری سبزی اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9000روپے جرمانہ کیا۔