• news

باپ کی دوسری شادی کا رنج سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

لاہور(نامہ نگار )جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان نے باپ سے دوسری شادی کرنے کی رنجش پر سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اورخود تھانے جا کر پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ شاہ دی کھوئی کے رہائشی سلیم نے راشدہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی ۔اس کے پہلے بیوی سے بیٹے خرم کورنج تھا کہ اس کے باپ سے راشدہ نے دوسری شادی کیوں کی ۔اسی رنجش پر خرم نے اپنی سوتیلی ماں راشدہ کو گزشتہ روز منہ پر گولیاں ماردیں۔ جس کے نتیجے میں وہ راشدہ شدید زخمی ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن