• news

تربت میں 20 مزدوروں کا قتل، ووکرز کنفیڈریشن کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کا محنت کش طبقہ تربت بلوچستان میں 20 محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف تین روز تک سوگ منائے گا۔ فیصلہ آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ) کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ متاثرہ خاندانوں کو ورکرز ویلفیئر فنڈ سے 25، 25 لاکھ روپے ادا کریں۔ اجلاس سے خورشید احمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اسامہ طارق سیکرٹری، چوہدری انور، نیاز خان اور خوشی محمد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن