ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ کا دورہ سبزی منڈی
لاہور (خبر نگار) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے گزشتہ روز سبزی منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے منڈی کے اندر ڈرینوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ منصوبے کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں جائے گا غفلت اور سختی کی کوئی گنجائش نہیں ہیں ترقیاتی منصوبوں کو بعد از جلد مکمل کیا جائے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کسانوں زمینداروں کی فلاح و بہبود کیلئے پنجا بھر میں کھیتوں سے لیکر منڈیوں تک بہترین رسانی دینے کا پروگرام شروع کیا۔