• news

مارچ میں بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے والے 3693 مسافروں کیخلاف کارروائی‘ 24 لاکھ سے زائد جرمانہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے لاہور ڈویژن نے ماہ مارچ میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے 3 ہزار 693 مسافروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 لاکھ 33 ہزار 6 سو روپے جرمانے کی مد میں ریکور کئے ڈی سی او لاہور ڈویژن شہباز ببر نے خفیہ اطلاعات پر مختلف ٹرینوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا اور بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن