7ماہ کے واجبات مل جائیں تو شوکت خانم کو عطیہ کردیں‘ عارف علوی نے عمران سمیت پارٹی ارکان اسمبلی سے تجاویز طلب کرلیں
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے عمران خان سمیت تمام پارٹی ارکان اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ 7 ماہ کے واجبات جائز ہیں یا ناجائز کیونکہ 7 ماہ تک اسمبلی میں نہیں گئے اگر 7 ماہ کے واجبات مل جائیں تو کیوں نہ وہ شوکت خانم کو عطیہ کر دیئے جائیں۔ عارف علوی نے عمران سمیت تمام پارٹی ارکان اسمبلی سے خط میں تجاویز طلب کر لی ہیں۔