منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم الطاف آج پولیس سٹیشن پیش ہونگے: اللہ کا نام لیکر جائوں گا آگے اللہ کی مرضی:قائد متحدہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج منی لانڈرنگ کیس میں پولیس سٹیشن میں پیش ہونگے۔ الطاف حسین کی ضمانت کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ الطاف حسین سنٹرل لندن کے پولیس سٹیشن میں پیش ہونگے۔ الطاف حسین اپنے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ پولیس سٹیشن جائیں گے جہاں انٹرویو ہو گا۔ یہ الطاف حسین کا فیصلہ ہو گا کہ وہ انٹرویو دیتے ہیں یا خاموش رہنے کا حق استعمال کرتے ہیں۔متحدہ کے قائد الطاف حسین نے رات گئے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پیشی کیلئے اللہ کا نام لیکر جائوں گا آگے اللہ کی مرضی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن جابرانہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں عسکری ونگ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن میرے لئے دعا کریں۔اللہ اور رسول کا واسطہ دیتا ہوں آج ہی ایم کیو ایم کو چھوڑ دیں۔