عمران فاروق قتل، معظم نے بتایا خالد شمیم بھی منصوبہ بندی میں شامل تھا، ذرائع
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) عمران فاروق قتل کیس میں ایک اور نام سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم معظم علی نے دوران تفتیش بتایا کہ خالد شمیم نے عمران فاروق کے قتل کا بتایا تھا وہ منصوبہ بندی میں شامل تھا۔ خالد شمیم واٹر بورڈ کا ڈپٹی ڈائریکٹر تھا۔ وہ چار سال پہلے لاپتہ ہو گیا تھا، خالد شمیم نے ایک سال میں 11سے زائد مرتبہ بیرون ملک کا سفر کیا۔ خالد کے لاپتہ ہونے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔