پیٹرنز ٹرافی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کو کے الیکٹرک کیخلاف 57 رنز کی برتری
کراچی (سپورٹس رپورٹر) پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کے الیکٹرک کے خلاف پہلی اننگز میں 406/8 اسکور کرکے 57 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اوپنرز ندیم جاوید اور انس محمود نے نہ صرف شاندار سنچریاں سکور کیں بلکہ اپنی ٹیم کو 278 رنز کا ریکارڈ آغاز بھی فراہم کیا۔ آصف رضا اور بلال آصف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کے پی ٹی نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالئے تھے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چار روزہ فائنل کے دوسرے دن کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اوپنرز ندیم جاوید اور انس محمود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو 278 رنز کا آغاز فراہم کر کے کے الیکٹرک کے خلاف پہلی اننگز میں برتری کا سامان کرلیا۔ کے پی ٹی نے عمر ایسوسی ایٹس کی پہلی اننگز کے اسکور 349 رنز کے جواب میں مقررہ 83 اوورز میں 406/8 اسکور کرکے 57 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ اوپنرز ندیم جاوید اور انس محمود نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔