ڈیفنس روڈ سیالکوٹ کی خونی سڑک
مکرمی! سبلائم چوک تا چوک شہابان پھاٹک ڈیفنس روڈ کو خونی سڑک کہنا بے جانہ ہوگا۔ اس روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہونے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا رہتا ہے اور یوں تاحال متعدد انسان موت کی آغوش میں جانے سے کئی گھرانوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں حادثات کی بنیادی وجہ بسوں اور ٹرکوں سمیت ویگنوں کی تیزی رفتاری اور غلط اوورٹیکنگ ہے یاد رہے کہ متذکرہ سڑک ہیوی ٹریفک کیلئے استعمال ہوتی ہے بسوں والے ایک دوسرے سے آگے نکلنے اور سواریاں پکڑنے کی دوڑ میں تیزرفتاری اور غلط اوورٹیکنگ کے مرتکب ہوتے ہیں اور موٹر سائیکل سواروں اور پیدل سڑک کراس کرنیوالوں کو روندتے چلے جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ متذکرہ سڑک پر ٹریفک کی تیزی رفتاری کو کنٹرول کرنے کی خاطر مختلف مقامات پر سپیڈ بریکر بنائے جائیں۔ (ابو سعدیہ جاوید شاہ… سیالکوٹ)