شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں سوئی گیس ملازمین کے مطالبات کے حق میں مظاہرے
شیخوپورہ + گوجرانوالہ (نامہ نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں سوئی گیس ملازمین کے مظاہرے، دفاتر کی تالہ بندی کی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایمپلائر یونین سوئی ناردن گیس پاکستان شاہین گروپ نے سوئی ناردن گیس شیخوپورہ ریجن میں اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاج مظاہرہ کیا، شدید نعرے بازی کی، قیادت برانچ سیکرٹری ارشد محمود ڈوگرنے کی۔رانامحمد اعظم، وسیم اختر، توکل اللہ ورک، رانا نوید، نعیم وقاص، خالد وٹو، ظفر ورک اور سلمان گادھی بھی موجود تھے ارشد محمود ڈوگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ایم ڈی سوئی گیس کی طرف سے ملازمین محنت کشوں کی عزت نفس کو مجروح کرنیکا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسے بند کروایا جائے ایگریمنٹ 2013یا 2015کے تحت پروموشن پالیسی، ڈیتھ کوٹہ بھرتی، بلڈ ریلشن کوٹہ پر بھرتی پر فوری علمدآمد کروایا جائے مہنگائی کے تناسب سے سوئی ناردن گیس کے ملازمین کی تنخواہوں مین اصافہ کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو نگے۔ گوجرانوالہ میں بھیجبری برطرفیوں، تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے اور سوئی گیس ملازمین کے حقوق کا مبینہ استحصال کرنے کے خلاف سوئی گیس ملازمین کا دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ سوئی گیس ایمپلائیز یونین کے عہدیداروں ریجنل چیئرمین نوید الطاف، مرکزی عہدیدار ذوالفقار تارڑ ریجنل سیکرٹری رانا شوکت جوائنٹ سیکرٹری حشمت اللہ، حافظ ناصر، ملک احسن، سجاد علی قریشی، منشاء بٹر سب انجینئر ذوالفقار مظفر، اظہر چیمہ اور دیگرکی قیادت میں ایم ڈی جی ایم سوئی گیس کے خلاف دفاترکی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے سینکڑوں ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے اور تنخواہوں میں عدم اضافہ کی وجہ سے ملازمین کا استحصال کیا جارہا۔ بلاجواز برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہونے سے سوئی گیس ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کی ظالمانہ کارروائیاں کی وجہ سے 300 ملازمین کو برطرف کردیا گیا جبکہ 1400 ملازمین کی بلاجواز چارج شیٹ تیار کروائی گئی ہے جبکہ پروموشن پالیسی کو بھی محکمانہ پالیسیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مذاق بنادیا گیا ہے۔ ایم ڈی عارف حمید کی تعیناتی غیرقانونی ہونے کی وجہ سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جارہی ہے یونین عہدیداروں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات کی منظوری نہ کی گی تو اوگرا دفاتر کا گھیرائو کیا جائے گا احتجاجی مظاہرین نے ایم ڈی دفاتر لاہورکے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا۔