• news

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات پر نقل مافیا کے ڈیرے، 20 طلبہ پر مقدمہ

گھوٹکی (آئی این پی) سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران بوٹی مافیا سرگرم ہوگئی، امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی میں پیر کو نویں جماعت کا انگلش کا پیپرتھاجہاں امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیا ڈیرے ڈالے بیٹھی رہی۔ کئی امتحانی مراکز میں پیپر شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ہی پرچہ کمرہ امتحان سے باہر آگیا جس کے بعد بوٹی مافیا نے نقل امتحانی مراکز کے اندر پہنچانا شروع کردی۔ لاڑکانہ میں دسویں جماعت کی ریاضی کا پیپرتھا اور وہاں بھی کھلے عام نقل چلتی رہی۔ دریں اثناء سکھر میں جاری نویں جماعت کے انگریزی کے پرچے میں ویجلینیس ٹیم نے چھاپہ مارا۔ ٹیم نے 20 طلبہ پر نقل کا کیس بنا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن