• news

عدلیہ میں کرپشن ناقابال برداشت ہے، لوگوں کو انصاف ہوتے نظر بھی آنا چاہئے: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) سینیئر وکیل علی احمد کرد کو ایوارڈ ملنے پر بلوچستان ہائی کورٹ بار میں تقریب ہوئی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس نور مسکانزئی نے کہا کہ علی احمد کرد کو ملنے والا ایوارڈ عدلیہ کے لئے اعزاز ہے۔ ملک میں لوگوں کو انصاف ہوتے ہوئے نظر بھی آنا چاہئے۔ انصاف کی فراہمی اسی وقت ممکن ہے جب بار مضبوط اور مستحکم ہو۔ قانون کی بالادستی کے لئے بار اپنا کردار ادا کرے۔ عدلیہ میں کرپشن ناقابل برداشت ہے۔ ہمیں ناانصافی کی بیخ کنی کرنا ہو گی۔ سینیئر وکیل علی احمد کرد نے کہا کہ وکلاء تحریک میں سب نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ وکلاء تحریک میں جو خواب دیکھے ان کی تعبیر ابھی تک نہیں ملی۔ ججز صاحبان کی ذمے داری ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کریں۔ ضیا دور ہو یا مشرف دور وکلاء نے ہر دور میں جرات کا مظاہرہ کیا۔ وکلاء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 5 سال پورے کئے۔

ای پیپر-دی نیشن