عوامی تحریک کے امیدوار طاہر القادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں انتخابی مہم چلائیں گے: رحیق عباسی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے امیدوار سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نکاتی انقلابی ایجنڈے کی روشنی میں انتخابی مہم چلائیں گے، اس حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ٹکٹ ہولڈرز کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ عوام بلدیاتی اداروں کے دشمنوں اور سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار حکمرانوں کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔