• news

معظم علی سے تفیتش کیلئے برطانوی پولیس کی ٹیم پاکستان آئیگی

 کراچی (کرائم رپورٹر) معظم علی کی گرفتاری لندن پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات پر ہوئی، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے برطانوی پولیس کی تین رکنی ٹیم پاکستان آئے گی۔ پاکستانی اداروں نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی خان سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کا برطانوی پولیس کے ساتھ تبادلہ کیا۔ اگلے چند دنوں میں اہم افراد سمیت مزید ملزمان سے تفتیش کی جائے گی۔ کراچی سے گرفتار مرکزی ملزم معظم علی خان سے تفتیش کے لئے برطانوی پولیس نے پاکستانی حکومت کو براہ راست درخواست بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پہلے سے زیر حراست ملزموں سے برطانوی پولیس دو بار سے زیادہ تفتیش کر چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن