• news

سپریم کورٹ : پنجاب بنک فراڈ کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ہمیش خان کی ضمانت منظور

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پنجاب بنک فراڈ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی  جسٹس انور  ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3  رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے سابق صدر پنجاب بنک ہمیش خان کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے مرکزی  ملزم ہمیش خان  کو ایک کروڑ روپے  کے مچلکے  داخل کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈووکیٹ اعظم تارڑ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ  ہمیش خان 5 سال سے گرفتار ہیں، دیگر ملزمان کی ضمانت ہو چکی جسٹس  انور ظہیر جمالی نے کہا کہ کسی کی آزادی کو غیر معینہ مدت کیلئے سلب نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن