• news

نائن زیرو سے ملنے والے 124 ہتھیاروں میں 53 غیرقانونی نکلے‘ سندھ رینجرز

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائین زیرو کے خورشید میموریل ہال سے 124 ہتھیار برآمد ہوئے۔ اسلحہ میں ایل ایم جی، ایس ایم جی، ایم 4، جی تھری، ریپیٹر اور پستول ہیں۔ ان میں 107 ہتھیاروں کے لائسنس بھیجے گئے جن میں 71 کی تصدیق ہو گئی جبکہ 36 لائسنس کی تصدیق نہ ہو سکی۔ 17 کے لائسنس نہیں بھیجے گئے۔ ثابت ہوا کہ 33 ہتھیار لائسنسی نہیں تھے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ سے ملکر لائسنسوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن