روس رواں برس میزائل فراہم کردیگا: ایران اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں، پیوٹن
ماسکو (اے ایف پی) ایرانی سپریم کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے پابندی ختم کردی اور روس اس برس ہی میزائل سسٹم ایس300 ہمیں دے گا۔پیوٹن نے کہا ان میزائلوں کی ایران کو فراہمی سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔
یہ بات اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کرتے ہوئے کہی۔