بلدیاتی انتخابات کا پارٹی کی بنیاد پر کرانے کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے ، عبد العلیم خان
لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا انتخابات کا انعقاد اور پارٹی کی بنیادوں پر ہونا تحریک انصاف کا کریڈٹ ہے ۔ لاہور کینٹ وارڈ 3سے امیدوار رشید احمد کے انتخابی جلسے سے خطاب اور ڈاکٹرزرقا تیمور اور خواتین کے ہمراہ لاہور کینٹ کی مختلف وارڈز میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور پارٹی امیدواران کی کنویسنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ایم پی اے میا ں اسلم اقبال ، مہر واجد عظیم ، میاں یامین ٹیپو، جمشید اقبال چیمہ،میاں حامد معراج فرخ جاوید مون اور شیخ عامر ور دیگر نے بھی مختلف وارڈز میں انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔