پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی رحمہ انیس کا پاکستانی ہاکی کیلئے محبت بھرا تحفہ
لندن (بی بی سی رپورٹ )رحما انیس برطانوی نثراد پاکستانی ہیں۔ وہ مانچسٹر میں سکول اور کلب لیول کی ہاکی کھیلتی ہیں اور آج کل پاکستان آئی ہیں تاکہ وہ اپنے آبائی وطن کے قومی کھیل کی کو حالیہ بحران سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔16 سالہ رحمہ نے عارف والا کی ہاکی اکیڈمی کو پانچ سو پاؤنڈ مالیت کی ہاکی کٹس تحفے میں دی ہیں۔ یہ پیسے انھوں نے برطانیہ میں خود اکٹھے کیے۔پاکستان ہاکی کی اور کتنی جگ ہنسائی ہو گی؟’جتنی سہولتیں ہمارے پاس برطانیہ میں ہیں، ہم خوش قسمت ہیں، اسی لیے میں پاکستان میں ہاکی کھیلنے والے بچوں کی مدد کرنا چاہتی تھی۔ میں نے کیک بنا کر فروخت کیے اور نمازِ جمعہ میں بھی لوگوں سے چندہ اکٹھا کیا۔ میں کھلاڑیوں کے لیے ہاکیاں، ٹی شرٹیں اور گیندیں لائی ہوں۔ اور یہاں آ کر خود انھیں دیے ہیں تاکہ میں ان کے حالات سے بھی واقفیت حاصل کر سکوں۔رحمہ نے عارف والا میں آسٹرو ٹرف کی بجائے گھاس پر بچوں کے ساتھ ٹریننگ بھی کی اور لاہور میں ہاکی کلبوں میں وقت گزارا۔ وہ سہولتوں کی کمی کے باوجود پاکستان میں ہاکی کے ٹیلنٹ سے کافی متاثر دکھائی دیں۔رحمہ نے جس کلب کے لیے ہاکی کٹس عطیہ کی ہیں وہ سابق اولمپیئن غضنفر علی نے بنائی ہے۔ غضنفر خود بھی برطانیہ میں مقیم ہیں اور چیسٹر کے اسی ہاکی کلب میں بطور کوچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں رحمہ کھیلتی ہیں۔