• news

ہاکی لیگ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے : طاہر زمان

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) ہاکی لیگ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک مشکل کام کا بیڑھا اٹھایا ہے۔ یہ ایک چیلنج ہے اور ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے۔۔ ہاکی لیگ کے انعقاد اور کامیابی سے پاکستان ہاکی ایک نئے دور میں داخل ہو گی۔ اس ذریعے سے ناصرف ملک میں قومی سطح کی ہاکی کا معیار بلند ہو گا بلکہ کھلاڑیوں کے مالی مسائل بھی کم ہوں گے۔  کھلاڑیوں کا طرز زندگی بلند ہو گا۔ نوجوانوں میں شوق بڑھے گا قومی کھیل کی عوامی دلچسپی میں اضافہ ہو گا۔ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ ہاکی لیگ کس کسمیاب انعقاد ایک چیلنج ہے اس ہدف کے حصول کے لئے سب کو ملکر بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا ہو گا۔ پرائیویٹ سیکٹر نے اگر تعاون کیا تو یہ مستقل طور پر پاکستان ہاکی کو مالی فائدہ ملے گا۔ حکومت پر انحصار کم ہو گا۔ طاہر زمان کا کہنا تھا پاکستان کو اس وقت نچلی سطح پر سخت اور جاندار مقابلوں کی ضرورت ہے۔ ہاکی لیگ کے انعقاد سے ہماری علاقائی اور کلب ہاکی کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپانسر شپ کا حصول ایک مشکل کام ضرور ہے لیکن ایک مرتبہ کی کامیابی سے بہت سے کام آسان ہو جائیں گے۔ ہمارے اپنے کھلاڑیوں کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ قومی ہاکی پلئیرز پیسوں کی خاطر بیرون ملک کھیلنے کے لئے جاتے ہیں جب پاکستان میں لیگ شروع ہو جائے گی تو اپنے کھلاڑیوں کو باہر نہیں جانا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن