وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کابل میں افغان صدر سے ملاقات، خیبر پی کے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے دورہ افغانستان کے دوران گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ کابل کے صدارتی محل میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے خیبر پی کے میں سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی اور دونوں ممالک میں امن کی بحالی کے اقدامات سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں خیبر پی کے حکومت کا 20 رکنی وفد بھی موجود تھا۔