• news

باچا خان مرکز ملکیت کیس، نسیم ولی کی پٹیشن کیخلاف اسفندیار کی درخواست خارج

پشاور (نوائے وقت نیوز) باچا خان مرکز کی ملکیت سے متعلق کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ سیشن جج طفیل احمد نے سماعت کی۔ مقامی عدالت نے سربراہ اے این پی اسفندیار ولی کی درخواست خارج کر دی۔ اسفندیار نے بیگم نسیم ولی کی درخواست خارج کرنے کے لئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ بیگم نسیم ولی خان نے باچا خان مرکز کی ملکیت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن