ننکانہ: 1965ء کی جنگ میں نمایاں کارنامے سرانجام دینے والے سابق کمانڈو ذوالفقار علی انتقال کر گئے
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) 1965ء کی جنگ میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے سابق کمانڈو ذوالفقار علی عرف کولی پہلوان 75 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گائوں واقع چاہ پکا میں ادا کی گئی۔ ان کی رسم قل آج 9 بجے صبح ان کے ڈیرے واقع گائوں چاہ پکا میں ادا کی جائے گی۔