جعلی مقابلہ کیس: سندھ ہائیکورٹ کا ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکاروں کی معطلی کا حکم
کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈی ایس پی ظفر اقبال سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔ عدالت نے 29 اپریل تک تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عبداللہ کو 27 اکتوبر 2014ء کو گرفتار کیا گیا۔ عبداللہ کی گرفتاری 6 جنوری 2015ء کو ظاہر کی گئی۔