کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی، میاں مرغوب احمد
لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد ایم پی اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے کنٹونمنٹ کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کلین سویپ کریں گے وہ گزشتہ روز نشاط کالونی میں مسلم لیگ ن کے والٹن کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 2میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قاری محمد حنیف کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر ملک محمد یوسف، مدثر، رفیق سجاد ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔