• news

سیکرٹری اوقاف پنجاب نے افسروں اور ملازمین کو اعزازیہ دینے کے احکامات جاری کردیئے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری اوقاف پنجاب نے افسروں اور ملازمین کو اعزازیہ ادا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، سابق سیکرٹری نے گزشتہ برس ماہ جون میں اعزازیہ بند کر دیا تھا، محکمہ اوقاف کی طرف سے 30جون 2014کو عیدالفطر کے قریب افسروں اور ملازمین کو اعزازیہ دیاجانا تھاتاہم اس وقت کے سیکرٹری اوقاف نے یہ اعزازیہ بند کردیا جس پر افسراو ملازمین سراپا احتجاج بنے رہے تاہم موجودہ سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور شہریا رسلطان نے تمام شعبوں کے سربراہوں کواعزازیہ کی ادائیگی کے لئے فارمولاطے کرنے کی ہدایت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن