• news

وزیراعظم کے گلگت بلتستان کے دورے پر تحریک انصاف کا اعتراض بلاجواز ہے، آصف کرمانی

لاہور( خصوصی رپورٹر) وزیراعظم کے پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو نواز شریف فوبیا ہو چکا ہے، گلگت بلتستان میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے فقید المثال اور کامیاب جلسے پر پی ٹی آئی کس قانون وآئین کے تحت اعتراض کررہی ہے، معاشی استحکام کے لئے جنگ میں عوام وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نوائے وقت کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا گلگت بلتستان کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان خوش آٗئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن