دارالامانوں میں خواتین کو قانونی طور پر سکیورٹی اور میڈیکل سہولیات کی فراہم کیلئے سرگودھا دارالامان میں پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب ذکیہ شاہنوازنے کہاہے کہ دارالامانوںمیں مقیم خواتین کوبہترین ماحول اورسہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے ،وہ گزشتہ روز محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب اور ایم ڈی ایم ڈنمارک کے زیراہتمام دارالامانوںکی بہتری کے پراجیکٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ ڈنمارک کے سفیر جیسپرمولر سورن سن نے کہا کہ صوبے کے تمام دارالامانوں میں مقیم بے سہارا اور لاوراث خواتین کو قانونی طور پرسکیورٹی اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی کے لئے ابتدائی طور پر سرگودھا کے دارلامان میں پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا ہے۔تقریب سے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر محمد یثرب ہنجرا نے بھی خطاب کیا۔