’’عورتوں کی نمائندگی کو موثر اوربااختیار بنا کر جمہوری عمل کو مضبوط کیا جا سکتا ہے‘‘
لاہور(لیڈی رپورٹر)مقامی حکومتوں کے نظام اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں عورتوں کی نمائندگی کو موثر اوربااختیار بنایا جائے اورماضی کی طرح وسائل کی تقسیم میں عورتوںکونظراندازنہ کیاجائے، جب تک عورتیں مضبوط نہیں ہونگی مقامی نظام عورتوں کی ترقی کے لیے کوئی مثبت کردار ادا نہیں کرسکے گا ۔مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز ’ ’آواز صوبائی فورم‘‘ کے زیراہتمام مقامی حکومتوںمیں عورتوںاوراقلیتوںکے کردارکے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔کانفرنس سے مہناز رفیع،عظمیٰ بخاری، راحیلہ خادم حسین، شنیلاروتھ، سعدیہ سہیل، حمیراطارق،نسرین زہرہ،ممتازمغل، سلمان عابدودیگرشامل تھے۔ کانفرنس کے شرکا نے چھ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا ۔