ون ڈے سیریز: پاکستان ، بنگلہ دیش آج مد مقابل ، ٹیم سیت ہونے میں وقت لگے گا: اظہر علی
لاہور+میر پور ( نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر+سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں آج تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہو رہی ہیں۔2011 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی دو طرفہ ایک روزہ میچوں کی سیریز ہے۔ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ا ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم نئے کپتان اظہرعلی کی قیادت میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔یہ اظہرعلی کا بھی دو سال بعد پہلا ایک روزہ میچ ہے۔ سعید اجمل کی آٹھ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوگی۔لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کوسکواڈ میں شامل کر لیا گیا‘سعد نسیم ڈیبیو کرینگے۔ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں ان پرکپتانی کا کوئی دبائو نہیں ہے۔ تمام کھلاڑی متحد ہیں اور مجھے سپورٹ کر رہے ہیں ۔ پریکٹس میچ کی شکست کو بھول کر آج پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ٹیم میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں اور سب جیت کیلئے پر عزم ہیں۔میں چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔نوجوان کھلاڑی کارکردگی دکھانے کیلئے بے تاب ہیں ۔میں کپتانی سے آگے کی سوچ رہاہوں ۔ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلنا بھی اعزاز کی بات ہے اور ٹیم کو کامیابی کے ٹریک پر لانا چاہتے ہیں۔نئے کھلاڑیوں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ کارکردگی دکھا کر اپنی جگہ ٹیم میں پکی کر لیں ۔کوئی دبائو نہیں بنگلہ دیش کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے ، میزبا ن ٹیم آسان نہیں ۔شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم 16 سال بعد پاکستان کو ہرانے کیلئے پرامید ہے۔کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ پریکٹس میچ میں کامیابی پر ہماری ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیدا ہو گیا ہے اور آج بھی کامیابی کیلئے پر امید ہیں ۔کامیابی کیلئے حکمت عملی بنا لی‘ کوئی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان اب تک 32 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 31 میچ جیتے ہیں۔بنگلہ دیش کی واحد کامیابی 1999 کے عالمی کپ میں تھی جب اس نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم کی یہ شکست شک و شبہ کی نظر سے دیکھی گئی تھی اور اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحقیقاتی کمیشن بنانا پڑا تھا۔آج میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپنریاسرشاہ کی جگہ ذوالفقاربابرکوبنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے سکواڈ میں شامل کرلیا، وہ ڈھاکہ چلے گئے۔ٹیم منیجرنوید اکرم چیمہ کے مطابق ڈاکٹرزنے یاسرشاہ کوسات روزآرام کا مشورہ دیا ہے، یاسر کووطن واپس نہیں بھیجا جارہا وہ ٹیسٹ سیریزکیلئے دستیاب ہوں۔