6سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے
لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) 6سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے،پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کر کٹ بورڈ حکام کے درمیان معاملات طے پا گئے،جس کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم مختصر سیریز کھیلنے کیلئے14مئی کو پاکستان آئے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اورزمبابوے کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، مختصر سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کراچی کرے گا۔پہلا ون ڈے 17 مئی کو لاہور میں جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز 27سے 30مئی کے درمیان کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ باڈی کے ممبر و سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے آئی سی سی کے قائم مقام صدر بننے کے امکانات ختم، نجم سیٹھی جون میں آئی سی سی کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گے ۔