• news

گلوکاری سب سے مشکل، تمام شعبوں میں اچھا رسپانس ملا ہے : عائشہ عمر

لاہور (سیف اللہ سپرا) معروف ماڈل، اداکارہ، گلوکارہ اور کمپیئر عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ، اداکاری، کمپیئرنگ، گلوکاری اور مصوری سمیت آرٹ کے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ گلوکاری سب سے مشکل کام ہے۔ مجھے نہ صرف ماڈلنگ اور اداکاری میں لوگوں نے پسند کیا ہے بلکہ گلوکاری اور کمپیئرنگ کا بھی مجھے اچھا رسپانس ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل شہرت ڈرامے ’’بلبلے‘‘ میں ’’خوبصورت‘‘ کے کردار سے ملی۔ فلموں میں بھی کام کیا ‘ لو میں گم پہلی فلم ہے۔ گلوری کا تجربہ اچھا رہا ۔ دو البم چلتے چلتے اور خاموشی ریلیز ہوئے ہیں۔ مصروفیت کی وجہ سے مصوری کو وقت نہیں دے پا رہی۔ اس سال فن پاروں کی نمائش کا ارادہ ہے۔ اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں۔فلم انڈسٹری کے حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن