• news

الحمراء میں تھیٹر ڈراموں کا سکرپٹ پرکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطا محمد خان نے کہا ہے کہ لاہورآرٹس کونسل (الحمرائ) میں تھیٹر ڈراموں کو اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈرامہ سکرپٹ کی پرکھے گی۔کمیٹی میں اصغر ندیم سید ،شعیب بن عزیز ،ڈاکٹر تحسین فراقی، رؤف طاہر، ڈاکٹر یونس جاوید،سیف اللہ سپرا، ڈاکٹر خورشید رضوی،عطاء الرحمن ،عثمان پیرزادہ،مسعود اختراور محمد حسن عسکری شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کمیٹی کی منظوری کے بعد سکرپٹ منظور ہوا کرے گا اور پیش کردہ ڈرامہ تمام قواعدوضوابط کی حددو میں رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن