سٹیج ڈرامہ ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائیگا
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ملک طارق محمود آج 17 اپریل سے شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ پیش کرینگے۔ رائٹر اور ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں۔ کاسٹ میں پائل چودھری، آشا چودھری، نگار چودھری، سنہری خان، غزل راجہ، سویرا، سرفراز وکی، مٹھوجی، گڈو کمال، وسیم پنوں، ندیم برال، طوطی برال اور بلال راجہ شامل ہیں۔