• news

لاہور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم کا اعلان ندیم بسرا قیادت کریں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)لاہور پریس کلب کی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹرائلز ہوئے۔ سابق کپتان سلیم ملک کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی ، جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی،سعود خان،سابق کوچ عاصم خان، پا سابق مینجر اظہر زیدی شامل تھے نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت ندیم بسر ا کو سونپی گئی جبکہ کھلاڑیوں میں فراز حیدر، ندیم احمد ، موسیٰ وڑائچ، تنویر ہاشمی، قاسم ملک، خالد فاروقی، عدنان بٹ، چوہدری فاروق، حافظ آصف بھٹی، انیس الرحمان، ظہیر عباس، طارق حسن، آفتاب تابی، جاوید امین، اقبال ہارپر، جاوید بیگ، رانا زاہد، راحیل سید، اور عمران شیخ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن