پاکستان کے بڑھتے سرکلر ڈیٹ پر عالمی بنک کے ماہرین کا اظہار تشویش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک کے ماہرین نے فیس بک پر پریس کانفرنس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سرکلر ڈیٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی بنک کے ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ مسلسل سنگین بنتا جا رہا ہے۔ ہر پاکستان پر 1500 روپے کا سرکلر ڈیٹ واجب الادا ہے۔ بجلی کے بلوں کی ناقص وصولی سرکلر ڈیٹ کی بڑی وجہ ہے۔ بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فروری 2015ء تک سرکلر ڈیٹ 300 ارب روپے سے زائد ہے۔