• news

تربت کے واقعہ نے ہلا کر رکھ دیا مزدوروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ امن وامان کے اقدامات کے باوجود تربت کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ نے ہمیں ہلاکر رکھ دیا، تاہم تربت واقعہ کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام کو نہیں روکا جارہا۔ مزدوروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہیں سکیورٹی دینا ہماری ذمہ داری ہے۔کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کیزیراہتمام ماحولیات اور بائیو سائنس کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں بہتری آِے۔ تربت میں مزدوروں کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار گرفتار ہیں۔ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔امن وامان کیحوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان ہے کہ آئندہ پورے صوبے کی کوسٹل بیلٹ کو اے ایریا بنادیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ صوبے میں کوئی بڑا آپریشن ہونے جارہاہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خضدار اور مستونگ کے علاقوں میں لیویز فورس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، تاہم اسے مزید منظم کیاجارہاہے۔ ہمارا ترقیاتی بجٹ کم ہے۔غیر ترقیاتی اخراجات زیادہ ہیں ہمارا پلان ہے کہ آئندہ پورے مکران کو اے ایریا بنادیں۔

ای پیپر-دی نیشن