قلعہ دیدار سنگھ: نامعلوم افراد نے تعویز دھاگہ کرنیوالے 55 سالہ مسیحی کو ذبح کر دیا
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے تعویز دھاگہ کرنے والے 55 سالہ مسیحی کو ذبح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لدھا کا رہائشی 55سالہ مشتاق عرف بابا اسحاق مسیح جو محلہ نظام آباد میں اپنے شاگرد ثاقب حسین کے گھر پر مقیم تھا اور تعویز دھاگہ کرتا تھا۔ گزشتہ روز صبح نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کے ساتھ بابا مشتاق کو ذبح کر دیا۔ مقامی پولیس نے نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔