• news

سندھ حکومت کی غفلت، دبئی میں عزیز بلوچ کی جلد ضمانت پر رہائی کا امکان

دبئی (نیٹ نیوز) لیاری گینگ وار کے مفرور ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے سندھ حکومت مطلوبہ دستاویز ات اور شواہد جمع کرانے میں ناکام، دبئی میں ملزم کی جلد ضمانت پر رہائی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کی عدالت میں عزیربلوچ کی ضمانت کے لئے درخواست جمع کرادی گئی ہے اور حکام نے پاکستانی قونصل خانے سے عارضی پاسپورٹ طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصل خانہ چوبیس گھنٹے میں عارضی پاسپورٹ جاری کرے گا۔ جس کے بعد عزیر بلوچ کی ضمانت پر جلد رہائی ہونے کا امکان ہے۔ ضمانت کیلیے دو پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی جمع کرائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن