• news

’’ہیڈ ماسٹر‘‘ نے سینیٹرز کی 7 گھنٹے تک ’’کلاس‘‘ لے کر نئی روایت رقم کر دی

جمعرات کو  چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے عملاً ’’ہیڈ ماسٹر‘‘  بن کر سنیٹرز کی  طویل’’ کلاس‘‘ لے لی، گذشتہ سینٹ کا اجلاس سینیٹر اعظم خان ہوتی کی وفات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن چیئر مین نے اجلاس ملتوی کرتے وقت واضح کر دیا تھا کہ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس کی دو نشستیں ہوں گی جن میں بدھ کا ایجنڈا بھی زیر بحث لایا جائے گا  لہٰذا انہوں نے ارکان  کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کر کے سینٹ کے اجلاس کی دوسری نشست بھی کر لی۔ اجلاس مجموعی طور اجلاس 7 گھنٹے جاری رہا۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے وزیراعظم کی آمد کا خیرمقدم کیا، حکومتی سینیٹرز اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ وزیراعظم نے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کر کے سنیٹرز کی شکایات کا ازالہ کر دیا ہے اور انہیں یہ باور کرایا ہے کہ وہ ایوان زیریں کی طرح ایوان بالا کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ میں  اس بات خوش آئند سمجھتا ہوں کہ آج وزیراعظم ایوان بالا میں آئے، مجھے امید ہے کہ وزیراعظم ہر سیشن میں ایوان میں آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن