سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز چودھری کی اہلیہ انتقال کرگئیں، صدر، وزیراعظم چیف جسٹس، وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرکی تعزیت
اسلام آباد/ لاہور (نمائندہ خصوصی+ وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز چودھری کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ چیف جسٹس ناصر الملک سمیت سپریم کورٹ کے سینئر ججز‘ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت ماتحت عدالتوں کے ججز اور سینئر وکلاءنے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز چودھری کی اہلیہ کو صبح ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہارٹ اٹیک جان لیوا ثابت ہوا۔ جسٹس اعجاز چودھری اٹھارویں، 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواستوں کی سماعت کر رہے تھے اس دوران انہیں خبر ملی جس کے بعد درخواست کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ لاہور سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک‘ اعلیٰ عدلیہ کے موجودہ اور سابق ججز‘ سینئر وکلائ‘ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اعجاز چودھری/ اہلیہ انتقال