• news

ملتان پولیس کے زیر حراست ملزم جاں بحق، تشدد کا الزام، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

ملتان (نمائندہ خصوصی) پولیس کی زیرحراست ملزم کی ہلاکت، پولیس پر تشدد کا الزام۔ موضع گاگرہ کے محمد عاشق کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا اور مظفر آباد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تاہم ملزم نے پولیس کو بتایا اس کی بیٹی کی شادی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ کے مدعی کی مشاورت سے عاشق کو رہاکر دیا جو اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شامل ہوا پولیس کا کہنا ہے  عاشق دل کا مریض تھا اور شادی کی تقریب میں زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان کے علاقے تھانہ مظفرآباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 45 سالہ شخص کی ہلاکت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن