فیروزوالا: فیکٹری مالک اور اسکے 2 ساتھیوں نے خالی پلاٹ میں کھیلتے بچے پر تیزاب پھینک دیا، بری طرح جھلس گیا
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور شیخوپورہ روڈ کی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب فیکٹری مالک اور اسکے دو ساتھی مزدوروں نے 12 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا، طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ محنت کش ریاض احمد کا بیٹا اسد شہزاد دیگر لڑکوں کے ہمراہ فیکٹری کے ساتھ خالی پلاٹ میں کھل رہا تھا فیکٹری مالک اکمل عظیم اور اسکے دو ساتھی افراد نے شہزاد پر تیزاب ڈال دیا، چہرہ اور جسم جھلس گئے، فیکٹری ایریا پولیس نے محمد عباس کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لوگوں نے احتجاج کیا اور ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر پولیس نے اس بارے میں کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی ہے۔