بحیرہ روم: ایک اور کشتی الٹنے سے 41تارکین وطن ہلاک، مسیحی تارکین کو کشتی سے پھینکنے پر 15مسلمان پکڑ لئے، پولیس
روم (اے ایف پی) لیبیا سے یورپ لانے کی کوشش میں بحیرہ روم میں ایک اور کشتی ڈوبنے سے 41 تارکین وطن ہلاک اور 4بچ گئے، چھوٹی کشتی پر 45سوار تھے ادھر اطالوی پولیس کے ترجمان نے الزام لگایا کہ ایک اور کشتی پر جھگڑے کے بعد 12 مسیحی مسافروں کو سمندر میں پھینکنے پر 15افراد کو گرفتار کرلیا یہ مسلمان بتائے جاتے ہیں۔